ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنگلورو میں رکن پریشد گھوٹنیکر کی کانگریس چیف شیوکمار سے ملاقات :ہلیال میں نئی سیاسی ہلچل

بنگلورو میں رکن پریشد گھوٹنیکر کی کانگریس چیف شیوکمار سے ملاقات :ہلیال میں نئی سیاسی ہلچل

Sat, 12 Dec 2020 20:36:06    S.O. News Service

بھٹکل:12؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) کرناٹکا ودھان پریشد کے رکن ایس ایل گھوٹنیکر کا بنگلورو میں کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار سے ذاتی سطح پر ملاقات کرنے سے ہلیال حلقہ میں نئی سیاسی سرگرمیوں اور چہ مگوئیوں  کو موقع فراہم ہوگیا ہے۔

 سمجھا جارہا تھا کہ ڈی کے شیوکمار اور آر وی دیش پانڈے کے درمیان سیاسی تعلقات کچھ خاص نوعیت کے نہیں ہیں  اب ا سی کو شہہ دینے والی اور  تصدیق کرنے  والی کچھ  سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ ڈی کے شیوکمار نے جب سرسی کا دورہ کیا تھا  تواُس وقت  بھی ایسی سیاسی سرگرمیاں دیکھنے کو ملی تھیں۔ اب بتایا جارہا ہے کہ ہلیال حلقہ میں  گھوٹنیکر کو موقع ملتا ہے  تو ودھان سبھا  الیکشن لڑسکتے ہیں، اسی  امید کو لے کر ودھان پریشد رکن گھوٹنیکر نے بنگلور پہنچ  کر  ڈی کے شیوکمار سے ملاقات کرتے ہوئے سیاست کو گرما  دیا ہے۔

اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ ایس ایل گھوٹنیکر، آر وی دیش پانڈے کے کٹر حمایتی ہیں، انہی کی سرپرستی میں دومرتبہ پریشد کے رکن بنے ہیں،مگر گھوٹنیکر نے اپنے قریبی ساتھیوں کے سامنے ایک مرتبہ ودھان سبھا میں بھی داخل ہونے کی خواہش  کا بھی اظہار کرچکے ہیں، کہا جارہا ہے کہ گھوٹنیکر نے پچھلے ایک دو مرتبہ دیش پانڈے کے خلاف عدم اطمینان کا اظہار  کرتےہوئے آواز بھی اٹھائی تھی پھر معاملہ ٹھنڈا  ہو گیا تھا، اس کے بعد گھوٹنیکر  ڈی کے شیوکمار کے بہت قریب ہونے لگے ۔

آر وی دیش پانڈے کو ہلیال اور کمٹہ میں گرام پنچایت انتخابات کی نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ گھوٹنیکر کو یلاپور اور منڈگوڈ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ لیکن گھوٹنیکر کو ہلیال حلقہ سے ایک سیاسی پیار ہے، انہوں نے ہلیال میں گرام پنچایت انتخابات کو لے کر ایک میٹنگ بھی کی ہے۔ اس کے برعکس انہوں نے ابھی تک ایک مرتبہ بھی یلاپور نہیں گئے ، ہلیال میں گرام پنچایت انتخابات دوسرے مرحلے میں ہورہے ہیں ، الیکشن کا اعلان بھی ہوچکا ہے، لیکن آر وی دیش  پانڈے ابھی تک ہلیال نہیں پہنچے ہیں، یہ سب کچھ حلقہ کے کارکنوں میں پیچیدگی پیدا کررہے ہیں۔

ایس ایل گھوٹنیکر اجلاس کے لئے بنگلورو گئے ہوئے تھے وہاں اکیلے ہی کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار سے ملاقات کئے ہیں۔ گھوٹنیکر ،ڈی کے شیوکمار کے ساتھ تنہائی میں رازدارانہ ملاقات  کرتےہوئے باتیں کرنے کی تصویر ہر جگہ وائر ل ہورہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ڈی کے شیوکمار کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کرنے والا فوٹو بھی ہے۔ انہوں نے آپس میں کیا گفتگو کی، کس پر بحث کی ، حلقہ کی ترقی کے لئے یا پھر سیاسی سطح پر یہ سب ابھی تک راز میں ہی ہے، مگر حلقہ میں یہ ملاقاتیں کئی مباحث کو جنم دے چکے ہیں۔

کیا یہ معاہدے والی سیاست ہے ؟: عوام کے ذہنوں میں یہ سوالات اُٹھ رہے ہیں کہ کیا آر وی دیش پانڈے کو ابھی سے کمٹہ حلقہ کی  ذمہ داری سونپ کر انہیں کمٹہ کی  طرف لے جانے کے بعد ہلیال کی ذمہ داری گھوٹنیکر کو دی جائے گی ؟ کیا دیش پانڈے اس کو قبول کریں گے ؟ یا پھر دونوں کے درمیان معاہدےکے ذریعے سیاسی ممکنات کو تلاش کیا گیا ہے ؟

ہاں ! میں نے ملاقات کی ہے: ایس ایل گھوٹنیکر نے کہا ہے کہ جی ہاں ، میں نے  بنگلورو میں کے پی سی سی صد ر ڈی کے شیوکمار سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر انتخابی تیاریوں ، حلقہ کی ترقی کے متعلق سوچ بچار کرتےہوئے مقامی سیاسی سرگرمیوں کے تعلق سے بھی گفتگو کی ہے۔ گھوٹنیکر نے کہا کہ میں نےاپنے خیالات ان تک پہنچائے ہیں۔


Share: